راج کمار راؤ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈز کے لئے 70 سے زائد ممالک کی فلمیں نامزد کی گئی تھیں
ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈز میں بھارتی اداکار راج کمار راؤ نے فلم 'نیوٹن' کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین میں2017 ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جہاں 70 سے زائد ممالک کی فلمیں نامزد کی گئی تھیں جس میں بھارتی فلم 'نیوٹن' بھی شامل تھی اور بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے فلم 'نیوٹن' کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت کر سب کو حیران کردیا۔
راج کمار راؤ نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم 'نیوٹن' کی وجہ سے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے جب کہ اس کامیابی پر اپنی ماں اور ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خوابوں کے پیچھے بھاگنا کبھی مت چھوڑو ۔
واضح رہے کہ فلم 'نیوٹن' بہترین کہانی کی وجہ سے اب تک متعدد ایوارڈز جیت چکی ہے اور فلم 2018 کے آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہو چکی ہے۔