خوابوں کی تعبیر
آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔
نئے گھر کی پرانی دہلیز
ظل ہما... لاہور
خواب:۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک خوبصورت گھر کے باہر کھڑی ہوں مگر اس گھر میں ہر چیز نئی اور خوبصورت ہونے کے باوجود اس کی دہلیز بہت پرانی ہوتی ہے، جیسے عموماً قیام پاکستان کے وقت کے گھروں میں ہوتی ہے۔ میں اس کو دیکھ کر حیران ہو جاتی ہوں مگر میری امی کہتی ہیں کہ یہ بھائی نے لی تھی یا بنوائی تھی کچھ ٹھیک سے یاد نہیں۔
تعبیر:۔ آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ خدانخواستہ کہ پریشانی یا غم کا سامنا ہوسکتا ہے، گھریلو ماحول کی کشیدگی یا بھائی کی زندگی میں کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اگر وہ غیر شادی شدہ ہیں تو ان کے رشتہ کے معاملات دیکھ بھال کر طے کئے جائیںاور اگر شادی شدہ ہیں تو ان کی بیوی کی طرف سے کسی پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ گھر کے سب لوگ اپنا صدقہ دیں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ گھر میں مقررہ وقت پر 21 دن تک لوبان کی دھونی دیں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو گھر والے یا حفیظ یا سلام کا ورد کیا کریں۔ گھر میں پرندوں کو باجرہ ڈالیں۔
کھیت میں ہل چلانا
محمد موسیٰ گیلانی، ایبٹ آباد
خواب:۔ میں نے یہ خواب پہلے بھی دیکھا تھا اور اب دوبارہ دیکھا ہے کہ میں اپنے کھیت میں کھڑا ہوں اور اپنے کسی رشتے دار کا انتظار کر رہا ہوں کہ وہ آئے اور میں ہل چلاؤں۔ کچھ دیر بعد میرے پھوپھی زاد بھائی ہل اور بیل لے کر آجاتے ہیں اور ہم سب مل کر اس ہل کو جوت کر کھیت میں ہل چلانا شروع کر دیتے ہیں۔ تھوڑی دیر بعد ہی سارے کھیت کو ہم مل کر ہموار کرلیتے ہیں۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے اور میرے خیال سے آپ نے پہلے بھی ایسا خواب شیئر کیا تھا۔ اس خواب کی تعبیر سعد ہے اور اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے نہ صرف رزق کی کشادگی کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ باہمی اتفاق و سلوک کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ صلہ رحمی کی ویسے بھی ہمارے مذہب میں بہت تاکید آئی ہے۔ کوشش کریں کہ رشتے داروں اورخاص طور پر غریب رشتے داروں کو یاد رکھیں۔ اپنی پاک کمائی میں سے اللہ کی مہربانی سے رزق حلال ملے گا۔ مال و وسائل میں بہتری آئے گی۔ گھر میں آرام و سکون ملے گا۔ آپ نمانہ پنجگانہ ادا کیا کریں۔ کثرت سے یاحیی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
والدین کو دودھ پیش کرنا
محمد عبدالرحمن، ملتان
خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گاؤں میں ہوں اور وہاں موجود اپنے چچا کے گھر ہوں اور وہاں بندھی بکری کا دودھ نکال کر اپنے والدین کو پیش کرتا ہوں۔ اس پر میری والدہ بہت خوش ہوتی ہیں اور مجھے بہت دعائیں دیتی ہیں۔
تعبیر:۔ خواب بہت اچھا ہے۔ والدین کی اطاعت پر دلیل کرتا ہے۔ عزت و وقار میں اضافہ ہوگا آپ کے کاروبار میں برکت ہوگی اور آپ کے مال و وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔ مالی حالات میں بہتری کی طرف بھی اشارہ ملتا ہے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحیی قیوم کا ورد کیا کریں۔
پرندوں کا غول
زاہد علی... لاہور
خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں باغ میں سیر کے لئے جاتا ہوں مگر وہاں پرندوں کا ایک غول دیکھ کر رک جاتا ہوں۔ جس میں طرح طرح کے پرندے اپنی اپنی بولیوں میں بول رہے ہوتے ہیں مگر مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ سب مل کر اللہ کی ثناء کررہے ہیں حالانکہ مجھے سمجھ نہیں آتی مگر دل میں یہی خیال و یقین ہوتا ہے کہ یہ اللہ کی حمد وثناء ہے میں سیر کرنا چھوڑ کروہیں ر ک کر ان کی بولیوں سے لطف اندوز ہونے لگ جاتا ہوں اس کے بعد آگے مجھے کچھ خاص نہیں یاد مگر یہ حصہ اچھی طرح یاد ہے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ کوئی دلی مراد اچانک پوری ہو گی یا کوئی بخیر متوقع خوشخبری ملے گی علم و حکمت میں اضافے کی طرف بھی دلیل کرتا ہے اور کاروبار میں اللہ کی رحمت سے برکت بھی ۔ جس سے آپ کے وسائل میں اضافہ ہو گا۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں ۔ کچھ صدقہ و خیرات بھی کردیں۔
سانپ کو مارنا
رافع علی ... اسلام آباد
خواب:۔ میں نے خواب دیکھا کہ تمام گھر والے سوئے ہوئے ہیں مگر میری بیوی مجھے جگاتی ہے اور کہتی ہے کہ گھر میں چور آگیا ہے، میں بھی گھبرا کر جلدی سے اٹھتا ہوں اور سارے گھر میں اس کو تلاش کرتا ہوں۔ گیٹ کے پاس ایک سیاہ رنگ کا سانپ نظر آتا ہے جو کہ مجھے دیکھتے ہی میری جانب لپکتا ہے میں پہلے تو گھبرا کر اندر بھاگتا ہوں، پھر ہمت کرکے دوبارہ جاتا ہوں تو مجھے سانپ ایک درخت کے نیچے کنڈی مارے بیٹھا نظر آتا ہے میں اپنے ہاتھ میں موجود ڈنڈے سے اچھی طرح اس کو کچل کر گھر کے باہر پھنک آتا ہوں۔
تعبیر:۔ اس خواب میں ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرکے کسی قسم کی پریشانی یا مصیبت کا سامنا ہوسکتا ہے، خاندان میں کسی چپقلش پریشانی یا جھگڑاہونے کا امکان ہے، کوشش کریں کہ خاندانی مسائل کو سمجھداری اور بردباری سے حل کیا جائے اور کسی بھی ممکنہ بدمزگی سے اجتناب کیا جائے آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد کسرت سے استغفار پڑھا کریں۔
باآواز بلند قرآن پاک کی تلاوت
حافظ علیم... ڈیرہ غازی خان
خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک مسجد میں ہوں اور وہاں کافی لوگ ہیں، کوئی نماز پڑھ رہا ہے، میں بھی ایک کونے میں بیٹھ جاتا ہوں اور قرآن پاک کی تلاوت شروع کردیتا ہوں، اس پر سب لوگ میری طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور ایک سماں بندھ جاتا ہے۔ میں بھی خوشی خوشی اونچی آواز میں تلاوت کرتا رہتا ہوں مگر اس کے بعد کا خواب مجھے یاد نہیں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتادیں۔
تعبیر:۔ ماشا اللہ یہ خواب سعد ہے اور اس بات پر دلیل کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ نیک اور خوش قسمت ہوں گے ۔آپ کا ذہنی رحجان نیکی کی طرف رہے گا۔ قرآن پاک کی تلاوت کا شوق رہے گا اور اس سے ذہنی سکون حاصل ہو گا آپ ترجمے کے ساتھ تلاوت قرآن کا اہتمام کیا کریں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
پازیب کی جوڑی
عطیہ ربانی...لاہور
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں اور وہاں میرے امی ابو کچھ چیزیں ایک ڈبے میں رکھ رہے ہیں، میں بھی ان کے پاس بیٹھ جاتی ہوں۔ ایک صندوقچے میں کافی چیزیں بھری ہوتی ہیں، میری امی اس میں سے ایک پازیب کی جوڑی نکال کر مجھے دے دیتی ہیں میں ان کو دیکھ کر کافی خوش محسوس کرتی ہوں اور ان کے لے کر اپنے کمرے میں آجاتی ہوں۔
تعبیر:۔ ماشا اللہ کافی اچھا خواب ہے اور اس بات پر دلیل کرتا ہے کہ عنقریب آپکے لیے رشتے کی بات آگے بڑھے گی اور شادی بیان کے معاملات کا آغاز ہو گا۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم پڑھا کریں ہو سکے تو حسب توفیق صدقہ وخیرات کا بھی اہتمام کریں۔
مختصر جوابات:
شایان حسین...لاہور
پریشانی کی بات نہیں خواب اچھا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ گھر میں پرندوں کجو باجرہ ڈالیں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
آمنہ مختار...لاہور
آپ کا خواب بہت اچھا ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے کسی بزرنگ سے روحانی فیض ملے گا۔ رزق حلال میں برکت ہو گی اور کاروبار میں اضافہ ہو گا۔ حلقہ احباب میں عزت و توقیر میں اضافہ ہو گا۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور روزانہ باترجمہ تلاوت قرآن کریم کا اہتمام کریں۔
زرناب کشور...قصور
یہ سب خوارک کی بے اعتدالیواں کا نتیجہ ہوتا ہے اس میں پریشانی والی بات نہیں آپ اپنا صدقہ دیا کریں اور کوشش کریں کہ نماز عشاء کھانا کھانے کے بعد ادا کیا کریں۔
منظور حسین چھٹہ...وہاڑی
آپ خواب اچھا جو کہ کامیابی کو ظاہر کرتا ہے ۔ آپ نماز پجنگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
ثریا نذیر...لاہور
جوابی لفافے کے ساتھ پتہ لکھ کر بھیج دیں آپ کو حفاظت کا تعویز بھیج دیا جائے گا۔