مالی میں شدت پسندوں کا امن فوج پرحملہ 4 اہلکار ہلاک
فوجیوں کو مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، سربراہ امن مشن اقوام متحدہ مہامت صالح انادیف
مالی میں شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے امن فوج کے 3 جب کہ مالی کا ایک فوجی ہلاک اور 15 کو زخمی کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالی میں شدت پسندوں کے حملے میں اقوام کے امن مشن پر مامور 3 فوجیوں سمیت 4 اہلکار ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
مالی میں موجود اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں واقعے کی تصدیق کی گئی ہے اور اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ مہامت صالح انادیف نے بتایا ہے کہ مالی نائجیریا کی سرحد سے متصل میناکا کے علاقے میں اقوام متحدہ کی امن فوج اور مالی کے فوج کا مشترکہ آپریشن جاری تھا کہ اِس دوران شدت پسندوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امن فوج کے 3 اور مالی کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا فائرنگ میں 15 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حملے میں ہلاک ہونے والے امن مشن کے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔