سانحہ بادامی باغ میں ملوث 100 سے زائد مشتبہ شرپسند زیر حراست
ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی گرفتاری کiلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ویڈیوفوٹیج سے بھی مدد لی جارہی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز
سانحہ بادامی باغ میں ملوث 100 سے زائد مشتبہ شرپسندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
لاہورپولیس نے سیکڑوں نامعلوم افراد کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا، ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ویڈیوفوٹیج سے بھی مدد لی جارہی ہے، شرپسندوں کی نشاندہی کے لیےمسیحی برادری کے گھروں پر حملہ کرنے والوں کی تصاویر بھی تیار کی جارہی ہیں۔