ڈہرکی میں گھر میں آتشزدگی سے 4 کمسن بہن بھائی جاں بحق

جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی عمر 9 سے4سال کے درمیان ہے۔

بجلی بندش پر گھر والے موم بتی جلاکر سوئے تھے کہ آگ بھڑک اٹھی، ماں زخمی۔ فوٹو : فائل

ڈہرکی میں گھر میں موم بتی سے آتشزدگی کے باعث خوابیدہ 4 معصوم بہن بھائی جھلس کر جاں بحق جب کہ ماں بچوں کو بچاتے ہوئے جھلس کر زخمی ہوگئی۔


ڈہرکی کے نواحی گاؤں جمال الدین جھیڈو میں غریب کسان حبیب اللہ جھیڈو کے گھر میں موم بتی سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے گھر میں موجود کپاس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے 4 بہن بھائی 4سالہ سویرا، 6سالہ رانی، 8 سالہ نجیب اللہ اور 9 سالہ ماجد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات گئے بجلی نہ ہونے کے باعث گھر کے تمام افراد موم بتی جلا کر سوئے ہوئے تھے کہ اچانک گھر میں موجود کپاس میں موم بتی سے آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
Load Next Story