سی پیک ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا صدر ممنون حسین

پاکستان اس مقصد کیلیے حاصل کیا تھا کہ یہاں وہ استحصال سے پاک معاشرہ قائم کرینگے،رفاہ یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب

مختلف شعبوں میں نمایاں کارگردگی کے حامل طلبہ میں28 ذوالفقارگولڈ میڈلز اور 55 چانسلرگولڈ میڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔ فوٹو:فائل

LOS ANGELES:
صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی کیلیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔

صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی،خوشحالی اور سالمیت کیلیے اعلیٰ تعلیم یافتہ اورجذبے سے بھرپورجوانوں کی ضرورت ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی کیلیے کلیدی کردار ادا کرے گا، ہمارے نوجوانوں کو اس کے ثمرات سے بہرہ مند ہونے کیلیے جدید سائنس اور ٹیکنالوجی، تجارت اورصنعتی ترقی سے روشناس ہونا چاہیے۔


ممنون حسین نے گزشتہ روز رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے12ویں کانووکیشن سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کامیاب طلبہ کو تعلیمی سفرکے بعد عملی زندگی میں قدم رکھنے پر مبارک باد دی اورکہا مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی دوسری پوزیشن ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان برصغیرکے مسلمانوں کیلیے اللہ تعالی کی ایک نعمت ہے جسے انھوں نے اس مقصدکیلیے حاصل کیا تھا کہ یہاں وہ استحصال سے پاک معاشرہ قائم کریںگے اور اسے دنیا کے سامنے بطور مثال پیش کریںگے۔

کانووکیشن میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی سطح کے تقریباً 900 سے زائد طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں جن میں فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز، فارماسیوٹیکل سائنسز، مینجمنٹ سائنسز، انجینئرنگ اور اپلائیڈ سائنسز، کمپیوٹنگ، سوشل سائنسز اور ہیومینٹیز ، بیسک سائنسز، میڈیا سائنسز، سسٹم انجینئرنگ اور پبلک پالیسی کے شعبے شامل تھے، اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارگردگی کے حامل طلبہ میں28 ذوالفقارگولڈ میڈلزاور 55 چانسلرگولڈ میڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔

 
Load Next Story