امریکی ایئرپورٹ پر روکے جانا توہین آمیز محسوس ہوتا ہے عرفان خان

میرے پاسپورٹ پر میرا نام خان اور مذہب اسلام درج ہے، مجھے امریکی ایئرپورٹ پرکئی مرتبہ روکا گیا، عرفان خان

عرفان خان کا کہنا ہے کہ امریکی ایئرپورٹ پر بنا کسی وجہ کے روکے جانا توہین آمیز محسوس ہوتا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

SYDNEY:

بالی ووڈ کے اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ اب انہیں اگلی بار امریکی ایئرپورٹ پر روکا گیا تو وہ سیدھا بھارت کا ٹکٹ خرید کر کر واپس وطن لوٹ جائیں گے۔



بھارتی اخبار کے مطابق عرفان خان کا کہنا ہے کہ امریکی ایئرپورٹ پر بنا کسی وجہ کے روکے جانا توہین آمیز محسوس ہوتا ہے، میرے پاسپورٹ پر میرا نام خان اور مذہب اسلام درج ہے، مجھے امریکی ایئرپورٹ پر ایک دفعہ نہیں کئی مرتبہ روکا گیا۔ عرفان خان نے کہا کہ امریکی ایئرپورٹ پر پولیس اہلکار ہاتھوں میں بڑی بڑی گن اٹھائے ہمیں ایک علیحدہ کمرے میں لے جاتے ہیں اور اس دوران وہ آپ کو نہ کسی سے بات کرنے دیتے ہیں اور نہ آپ کو موبائل فون استعمال کرنے دیتے ہیں اور گھنٹوں انتظار کرانے کے بعد آپ کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔


عرفان خان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ ایئرپورٹ پر روکے جانے پر انہوں نے امیگریشن حکام سے سوال کیا کہ جب آپ کو ہمیں اپنے ملک میں داخلہ نہیں دینا تو پھر ویزا ہی کیوں جاری کرتے ہیں تو امیگریشن حکام نے غصے سے جواب دیا کہ آپ ہمیں دھمکی دے رہے ہیں۔


عرفان خان کو مسلمان ہونے کے باعث سال 2008 میں لاس اینجلس ایئرپورٹ اور دوسری بار سال 2009 میں نیو یارک ایئرپورٹ پر روکا گیا۔ عرفان خان کے علاوہ بالی ووڈ کے کنگ خان بھی کئی بار امریکی ایئرپورٹ پر اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں۔

Load Next Story