کراچی نارتھ ناظم آبادمیں مکان کی چھت گرنے سے 3افرادجاں بحق

ملبے سے ایک بچے سمیت 3 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

LONDON:

نارتھ کراچی میں مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں مکان کی چھت گرنے سے گھر میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے کی کوشش کی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر رضاکار تنظیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ، ملبے سے ایک بچے سمیت 3 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔


Load Next Story