ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سیاسی بحران پیدا کیا گیا فضل الرحمان
حکومت کو برطرف کرنے کی کسی بھی سازش میں شامل نہیں ہوں گے، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سیاسی بحران پیدا کیا گیا اور ہم حکومت کو برطرف کرنے کی کسی بھی سازش میں شامل نہیں ہوں گے۔
لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام دینی قوتیں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں تاہم حکومت کو ہٹانے کی کسی بھی سازش میں شامل نہیں ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مغرب پر زیادہ انحصار کرکے اپنی معیشت گروی نہیں رکھ سکتے، پارلیمنٹ میں ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کا امیج خراب ہوا۔
پاناما لیکس کے معاملے پر سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے نے پوری قومی سیاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے، ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سیاسی بحران پیدا کیا گیا، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔