ڈاسن شناکا بال ٹیمپرنگ میں ملوث پائے گئے
سری لنکن پیسر بھارت کیخلاف ناگپور ٹیسٹ میں ٹی وی کیمروں کی زد میں آگئے
سری لنکن آل راؤنڈر ڈاسن شناکا بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حرکت ٹی وی پر آنے کی وجہ سے 75 فیصد میچ فیس سے ہاتھ دھونا پڑے، 3 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی کھاتے میں ڈال دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کیدوران سری لنکن آل راؤنڈر ڈاسن شناکا کو اس وقت بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب ٹی وی پر انھیں گیند کی سلائی کے قریب سے تین مرتبہ کچھ نوچتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ واقعہ بھارتی اننگز کے 50 ویں اوور کے دوران پیش آیا تھا۔
امپائرز جوئیل ولسن، رچرڈ کیٹل برو، نائیجل لونگ اور سی شمس الدین کی جانب سے یہ معاملہ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر میچ ریفری ڈیوڈ بون کے علم میں لایا گیا۔ جنھوں نے شناکا کو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈیکٹ کے آرٹیکل 2.2.9 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، یہ آرٹیکل گیند کی ساخت کو تبدیل کرنے سے متعلق ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈوسن شناکا پر اس حرکت کی وجہ سے نہ صرف 75 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کی گئی ہے بلکہ ساتھ میں ان کے اکاؤنٹ میں تین ڈیمیرٹ پوائنٹس بھی ڈال دیے گئے ہیں چونکہ شناکا نے خود پر عائد چارجز کو چیلنج نہیں کیا، اس لیے معاملے کی کوئی سماعت نہیں ہوگی۔
میچ ریفری ڈیوڈ بون کا کہنا تھا کہ یہ ڈاسن کے کیریئر کے ابتدائی دن ہیں، مجھے یقین ہے کہ اس سزا سے وہ آئندہ زیادہ محتاط رہیں گے اور گیند کی ساخت سے کسی قسم کی کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ شناکا کے ریکارڈ میں تین ڈیمیرٹ پوائنٹس موجود رہیں گے اگر اگلے 24 ماہ کے دوران انھیں مزید ایک بھی ڈیمیرٹ پوائنٹ ملتا ہے تو وہ ایک ٹیسٹ یا پھر دو محدود اوورز کے میچز سے معطل ہوجائیں گے۔