مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال
فوجی طاقت کے بل بوتے پر قبرستان کی خاموشی کو امن کا نام دینا حماقت ہے، حریت رہنما
KAHUTA:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور مظالم کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی، جب کہ حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ فوجی طاقت کے بل بوتے پر قبرستان کی خاموشی کو امن کا نام دینا حماقت ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور جیلوں میں قید کشمیریوں کی خراب حالت زار کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔ قابض انتظامیہ نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظربند جبکہ یاسین ملک کو سینٹرل جیل منتقل کردیا۔
قابض انتظامیہ کی جانب سے سری نگر کے مختلف علاقوں نوہٹہ، خانیار، رینواری، مہاراج گنج، صفہ کڈل اور کرل کھڈ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جبکہ ہڑتال کے باعث شمالی اور جنوبی کشمیر میں ٹرین سروس بھی معطل رہی۔ قابض انتظامیہ نے احتجاج روکنے کے لیے سڑکیں بند کردیں اور جگہ جگہ فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
قبل ازیں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت نے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے مذموم مہم شروع کررکھی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں امن و امان بحال ہوگیا ہے، تاہم فوجی طاقت کے بل بوتے پر قبرستان کی خاموشی کو امن کا نام دینا حماقت ہے۔