سوالات ہی سوالات ۔کون دے گا جواب
یہ سب سوال میرے اور آپ کے ذہن میں ہیں۔کون دے گا ان کے جواب۔ وقت دے گا جواب۔
کیا پاکستان میں مسائل کا حل صرف دھرنے سے ہی ممکن ہے؟
کیا حکومت کو دباؤ میں لانے کا واحد ذریعہ دھرنا ہی رہ گیا ہے؟
کیا یہ حکومت صرف دھرنے کی زبان ہی سمجھتی؟
کیا جمہوریت میں حکومت سے بات منوانے کا واحد ذریعہ دھرنے ہی ہیں؟
یہ حکومت ہر بحرا ن میں اپنے ایک وزیر کا استعفیٰ دے کر کب تک زندگیاں حاصل کرتی رہے گی؟
اگر زاہد حامد نے استعفیٰ دینا ہی تھا تو اتنے دن کیوں لگائے۔ وہ کس چیز کا انتظار کر رہے تھے؟
کیا یہ حکومت کی جیت ہے۔کیا یہ فوج کی جیت ہے۔ یا یہ دھرنے والوں کی جیت ہے؟
دھرنے والوںسے معاہدہ میں یہ یقین دہانی کیوں نہیں لی گئی کہ اب وہ مزید کسی وزیر کا استعفیٰ نہیں مانگیں گے؟
کیا صرف فتویٰ نہ لینے کی یقین دہانی کافی ہے؟
کیا اس استعفیٰ کے بعد زاہد حامد کی سیاست ختم ہو گئی ہے یا بچ گئی ہے؟
کیا اس معاہدہ کے بعد انوشہ رحمٰن اور رانا ثناء اللہ کی قربانی بچ جائے گی؟
رانا ثناء اللہ نے کیا یہ ثابت نہیں کیا کہ وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں؟
کیا احسن اقبال کو استعفیٰ نہیں دے دینا چاہیے ؟
جتنی بار احسن اقبال نے زاہدحامد کے استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کیا۔ کیا اس کے بعد انھیں از خود استعفیٰ نہیں دے دینا چاہیے؟
ایک دن پہلے اسلام آباد کے چیف کمشنر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان دیا کہ انھیں آپریشن سے وزیر داخلہ نے روکا ہوا ہے۔ جس کے بعد وزیر داخلہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
اس کے بعد آپریشن کر دیا گیا ہے اور اب وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں کہ ان کا آپریشن سے کوئی تعلق نہیں۔
اگر وزیر داخلہ کا آپریشن سے کوئی تعلق نہیں تھا تو پھر انھوں نے روکا کیوں ہو اتھا؟
وزیر داخلہ کا ناکامی کے اعتراف سے اجتناب جمہوریت کی کتنی خدمت ہے؟
..................
مولانا خادم رضوی کی گالیوں کو عوامی سطح پر کس قدر پذیرآئی حاصل ہوئی ہے؟
کیا ان کی گالیوں سے بھر پور خطابات سے ان کی ساکھ کو فائدہ ہوا یا نقصان؟
مولانا خادم رضوی کی سیاست چل پڑی ہے کہ نہیں؟
توہین رسالت کے اجتماعات میں گالیاں شرعی طور پر کس حد تک جائز ہیں؟
کیا مولانا خادم رضوی کی سیاسی فلائٹ کو اس دھرنے سے فائدہ ہو ایا نقصان؟
مولانا خادم رضوی کیا ملکی سیاست میں پہلے سیاستدان ہیں جو گالیاں دیتے ہیں؟
اس دھرنے نے لبیک یا رسول اللہ کے ووٹ بینک میں کس قدر اضافہ کیا ہے؟
کیا مولانا خادم رضوی کسی دینی سیاسی اتحاد کا حصہ بنیں گے؟
کیا مولاناخادم رضوی اتنی بڑی کامیابی کے بعد سولو فلائٹ ہی کریں گے؟
کیا مولانا خادم رضوی کو بطور عالم دین قبول کر لیا جائے گا؟
کیا مولانا خادم رضوی متحدہ مجلس عمل کو اس دھرنے سے کھا گئے ہیں؟
کیا متحدہ مجلس عمل کی جماعتوں کو مولانا خادم رضوی کو غیر مشروط طور پر صدارت نہیں دے دینی چاہیے؟
کیا مولانا خادم رضوی نے مولانا شاہ احمد نورانی کا خلا پر کر دیا ہے؟
کیا ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے اب اپنی وقعت کھو گئے ہیں؟
..................
کیا حکومت کے لیے یہ بات باعث اطمینان ہے کہ دھرنے والے ان کے ساتھ عمران خان کو بھی گالیاں نکال رہے تھے؟
کیا عمران خان کو نکالی جانیو الی گالیوں کی وجہ سے عمران خان کے ووٹ بینک کو نقصان ہوا ہے؟
کیا تحریک انصاف کے لوگ اتنے پر ہی خوش ہیں کہ انھیں صرف گالیاں دی گئی ہیں ان کے گھروں پر حملے نہیں کیے گئے؟
کیا تحریک انصاف کو مولانا خادم رضوی کی گالیوں کا جواب اپنی گالیوں سے دینا چاہیے؟
..................
کیا عدلیہ کو دھرنا سیاست کا حصہ بننا چاہیے؟
دھرنوں کی سماعت کے دوران مولانا خادم رضوی کو کیوں نہیں بلایا گیا؟
کیا عدلیہ کی جانب سے بنائی گئی دونوں کمیٹیاں کوئی رپورٹ دے سکتی ہیں؟
کیا فوجی جنرل کے معاہدہ پر دستخط سے جمہوریت کمزور ہوئی یا مضبوط؟
کیا فوجی نمایندہ کے دستخط سے سول حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے؟
اگر فوج نہ بلائی جاتی تو کیا معاہدہ ممکن نہیں تھا؟
کیا مولانا خادم رضوی نے صرف فوج کی بات ہی ماننی تھی؟
پورے پاکستان میں ہونے والا رد عمل فطری تھا یا پلانٹڈ؟
اس دھرنے سے نواز شریف کی سیاست کو فائدا ہو ا یا نقصان ؟
نواز شریف کی مجھے کیوں نکالا تحریک اس دھرنے کی نیچے دب گئی ہے؟
نواز شریف کی عدلیہ مخالف تحریک بھی اس دھرنے کے فیصلوں کے نیچے دب گئی ہے؟
..................
کیا جیت اورہار کا فیصلہ ہو گیا ہے؟
کون جیت گیا ہے۔کون ہار گیا ہے؟
وہ جیت کر بھی ہار گئے ہیں۔ یا وہ ہار کر بھی جیت گئے ہیں؟
عوام کس کو فاتح اور کس کو مفتوح سمجھیں؟
یہ سب سوال میرے اور آپ کے ذہن میں ہیں۔کون دے گا ان کے جواب۔ وقت دے گا جواب۔ حکومت دے گی جواب۔ مولانا دیں گے جواب۔ شاید کوئی بھی نہیں دے گا۔ سب کو مقصد راضی ہو گیا ہے۔ سب کو اپنی پانی منزل مل گئی ہے۔ باقی سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔ اس کی اتنی پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
ن لیگ پر تو اتنی مصیبتیں ہیں ایک اور آگئی تو کیا فرق پڑتاہے۔ انھیں اس وقت کسی کی کوئی پرواہ کوئی نہیں۔ وہ ہر چیز کو سازش ہی سمجھ رہے ہیں۔ یہ دھرنا بھی انہی سازشوں کا حصہ تھا۔کوئی فکر کی بات نہیں۔ سب امن ہے۔ راوی چین لکھنے لگ گیا ہے۔ اس لیے آپ بھی چین ہی کریں۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔