فیس بک کا ڈیٹا ڈیلیٹ کریں

خوش قسمتی سے آپ فیس بک پر اپنی سرچ ہسٹری آسانی سے صاف کرسکتے ہیں۔

خوش قسمتی سے آپ فیس بک پر اپنی سرچ ہسٹری آسانی سے صاف کرسکتے ہیں۔ فوٹو:فائل

DUNEDIN:
سوشل میڈیا میں آج فیس بک نئی نسل میں مقبول پلیٹ فارم بن چکی۔ تاہم کم ہی نوجوان و بالغ جانتے ہیں کہ فیس بک آپ کے ہر اقدام کو ٹریک کرتی ہے۔ چاہے آپ کسی تصویر کو لائیک کریں یا پوسٹ پر کمنٹ، یہ سوشل میڈیا سائٹ اسے محفوظ کرلیتی ہے۔

آپ اپنے عمل اپنی ایکیٹویٹی لاگ میں جاکر دیکھ سکتے ہیں۔ مگر فیس بک صرف کسی پوسٹ یا پیج پر آپ کی سرگرمیوں کا ہی ریکارڈ نہیں رکھتی بلکہ یہ آپ کے ہر پہلو خاص طور پر سرچنگ کی عادات کو بھی باریک بینی سے ٹریک کرتی ہے۔نیز گوگل کی طرح اپنے پلیٹ فارم پر ہر سرچ کا ریکارڈ رکھتی ہے۔اس کو محفوظ کرنے کی وجہ بھی وہی ہے جو گوگل کی ہے کہ یہ جاننے میں مدد ملے ، آپ اگلی بار کسی قسم کی معلومات حاصل کرنا چاہیں گے تاکہ اسے تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔


مثال کے طور پر اگر آپ سرچ میں ایکسپریس اخبار کا پیج ڈھونڈتے ہیں تو اگلے بار لفظ ای ٹائپ کرتے ہی یہ پیج وزٹ کے لیے سامنے آجائے گا۔فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگ اس سرچ ہسٹری کو صارف تک ہی محدود رکھتی ہے مگر بیشتر افراد فیس بک اکاؤنٹ پر اپنے فون اور کمپیوٹر دونوں سے لاگ ان ہوتے ہیں۔یعنی اگر کسی کے ہاتھ ڈیوائس پر فیس بک اکاؤنٹ لاگ ان لگ جائے تو وہ آسانی سے آپ کی سرچنگ عادات کے بارے میں جان سکتا ہے۔

خوش قسمتی سے آپ فیس بک پر اپنی سرچ ہسٹری آسانی سے صاف کرسکتے ہیں۔سب سے پہلے فیس بک سرچ بار پر ماؤس سے کلک کریں تو آپ کے سامنے حالیہ سرچز کی فہرست سامنے آجائے گی ۔ سب سے اوپر ایڈٹ کا آپشن دائیں جانب موجود ہوگا جس پر کلک کریں۔جب آپ کی ہسٹری پیج کھل جائے تو آپ مخصوص سرچز کو ان کی سائیڈ پر سرکل آئیکون پر کلک کرکے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ یا سب سے اوپر دائیں جانب کلیئر سرچز کے آپشن سے سب کچھ ایک وار سے صاف کرڈالیے۔

 
Load Next Story