ماربل وگرینائٹ کیلیے 3 ارب روپے کا ڈیولپمنٹ پلان تیار
پاسڈیک نے وزارت صنعت وپیداوار کو ارسال کردیا،کسٹمزڈیوٹی کم کرنے کی سفارش
KARACHI:
وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے پاکستان اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) نے 3 ارب روپے لاگت کا ڈیولپمنٹ پلان تیار کر کے وزارت صنعت و پید اوار کو ارسال کر دیا ہے اور شعبے کے لیے کسٹمز ڈیوٹی 20فیصد سے کم کر کے 5فیصد کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔
''ایکسپریس'' کو موصول دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے پاسڈیک کو ڈیولپمنٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر کمپنی نے جامع پلان بنا کر وزارت صنعت و پیداوار کو بھجوادیا۔ پاسڈیک نے 3ارب روپے کا منصوبہ ارسال کیا ہے جس میں سے 2ارب 50کروڑ روپے مشینری کی اپ گریڈیشن کے لیے مختص کیے گئے ہیں اور50کروڑ روپے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں تربیتی سینٹرز کے لیے مختص کیے گئے ہیں، ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کے فروغ کے لیے درآمدی اشیا پر کسٹمز ڈیو ٹی کو 20فیصد سے کم کرکے 5فیصد کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
دوسری جانب پاسڈیک نے ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا حصہ بنانے کی تجویز بھی حکومت کو دی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ سرمایہ کاری بورڈ کرے گا۔