عراقی دارالحکومت میں 2 خودکش حملے 17 افراد ہلاک
خودکش حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے، خبر ایجنسی
عراقی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے 17 افراد ہلاک جب کہ 28 زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد کی پرہجوم مارکیٹ میں 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ خودکش حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
عراقی وزارت داخلہ کے مطابق 3 خودکش حملہ آوروں نے پرہجوم مارکیٹ میں شہریوں پر فائرنگ کی جس کے بعد بغدادی پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ 2 حملہ آوروں نے خود کو بم سے اڑا لیا۔