ٹنڈو آدم 6 برس گزرنے کے باوجود جنرل بس اسٹینڈ تعمیر نہ ہوسکا

ٹھیکیدار ایڈوانس رقم لے کر غائب،بس اسٹینڈ کی جگہ بھینسوں کی آماجگاہ بن گئی،سندھ حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بااثر ٹھیکیداروں کو افسران نے ایڈوانس پیسے جاری کر دیے تھے جنہوں نے کام مکمل کرنے کے بجائے ایڈوانس رقم ہڑپ کرلی ہے۔

6برس گزرنے کے باوجود ٹنڈو آدم جنرل بس اسٹینڈ کا کام مکمل نہ ہوسکا۔


ٹھیکیدار غائب،افسران نے کوئی نوٹس نہ لیا ،عوام کی جانب سے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم شہر کے بھٹائی نگر میں زیر تعمیر جنرل بس اسٹینڈ کاکام6برس گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکا اور اس وقت مذکورہ جنرل بس اسٹینڈ کی جگہ بھینسوں کی آماجگاہ بنی ہوئی ہیں۔جنرل بس اسٹینڈ پر مسافر خانے،ہوٹل،مسجد اور پارک کی تعمیر کرنا تھی مگر مسافر خانوں کی صرف دیواریں کھڑی کی گئیں،مٹی بھی نہیں ڈالی گئی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بااثر ٹھیکیداروں کو افسران نے ایڈوانس پیسے جاری کر دیے تھے جنہوں نے کام مکمل کرنے کے بجائے ایڈوانس رقم ہڑپ کرلی ہے۔ سیاسی ،سماجی تنظیموں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈو آدم جنرل اسٹینڈ کا کام جلد از جلد مکمل کرایا جائے۔ایڈوانس ادائیگی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Load Next Story