سپریم کورٹ نے 9 سال کے بعد قتل کے ملزم کوبری کردیا

جھوٹے گواہوں کی وجہ سے نظام عدل تباہ ہورہا ہے، جسٹس آصف سعید کھوسہ

جب تک جھوٹے گواہ پیش ہوتے رہیں گے ملزم چھوٹتے رہیں گے، جسٹس آصف سعید کھوسہ: فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے 9 سال کے بعد قتل کے ملزم کوبری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم مشتاق حسین کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم مشتاق حسین پر2009 میں اپنے ماموں کو لیہ میں قتل کرنے کا الزام تھا۔


سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ کیس میں جھوٹے گواہ بنائے گئے، جھوٹی شہادت کی وجہ سے اصل ملزم رہا ہوجاتے ہیں، جھوٹے گواہوں کی وجہ سے نظام عدل تباہ ہورہا ہے اورجب تک جھوٹے گواہ پیش ہوتے رہیں گے ملزم چھوٹتے رہیں گے۔ سپریم کورٹ نے 9 سال کے بعد قتل کے ملزم کوبری کردیا۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم مشتاق حسین کو سزائے موت اورہائیکورٹ نے عمرقید کی سزاسنائی تھی۔
Load Next Story