باکسرعامرخان کوسوشل میڈیا پرشرمندگی کاسامنا
عامر خان ’آئی ایم سیلیبریٹی،گیٹ می آؤٹ آف ہیئر‘نامی رئیلٹی ٹی وی شو میں شریک ہیں
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سوشل میڈیا پر اس وقت مذاق کا نشانہ بن گئے جب انہوں نے برطانیہ میں کسی بھی خاتون وزیراعظم کے بارے میں اپنی لاعلمی کا اظہار کردیا۔
باکسر عامر خان گزشتہ ایک برس سے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے لڑائی جھگڑے اورعلیحدگی کے باعث خبروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ تاہم چند روز قبل دونوں کے درمیان صلح کے بعد جہاں ان کے مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا وہیں یہ معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا تاہم اب ایک بار پھر عامر خان اپنے بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عامراور فریال کی علیحدگی کی وجہ ''پلاسٹک سرجری'' ہے
اہلیہ فریال مخدوم سے صلح کے بعد عامر خان 'آئی ایم سیلیبریٹی، گیٹ می آؤٹ آف ہیئر'نامی رئیلٹی ٹی وی شو میں نظرآرہے ہیں اس شو میں شرکت کے حوالے سے فریال کاکہنا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے ان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے ہیں جس کے باعث لوگوں نے عامر کو جانے بغیر ان کے بارے میں کئی مفروضے قائم کرلیے ہیں لہٰذا اس شو میں شرکت سے لوگوں کو وہ عامر نظرآئے گا جو وہ حقیقت میں ہے۔
'آئی ایم سیلیبریٹی'کی اتوار کو نشر ہونے والی قسط میں جب جارجیا توفولو(شو کی ممبر) کو پروگرام (جنگل) کی ڈپٹی پرائم منسٹر منتخب کیاگیا تو اس وقت عامر نے اپنے دیگر ساتھیوں سے پوچھا 'کیا کوئی خاتون آج تک برطانیہ کی وزیراعظم رہی ہیں؟ پہلے تو اس سوال پرتمام لوگ حیران رہ گئے بعد ازاں انہوں نے ہنستے ہوئے عامر کی توجہ 'تھریسامے'کی جانب دلائی جو برطانیہ کی موجودہ وزیراعظم ہیں یہ سن کر عامر کافی شرمندہ ہوگئے بعد ازاں انہیں اچانک یاد آیا کہ مارگریٹ تھیچر بھی برطانیہ کی وزیراعظم رہ چکی ہیں جن کا دورانیہ 1979 سے لے کر 1990 تک تھا یعنی وہ تقریباً 11 سالوں تک برطانیہ کی وزیراعظم تھیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فریال سے علیحدگی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی
عامر کی اس کم علمی پر سوشل میڈیا صارفین نے مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر کڑی تنقید کی کسی نے کہا عامر خان آپ کون سے سیارے پر رہتے ہیں؟
ایک صارف نے عامر کی اس بات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باکسنگ کے دوران عامر کے سر پر بہت سارے مکے لگے ہیں اسی لیے انہیں کچھ یاد نہیں۔
کسی نے ٹوئٹ کیا کیا واقعی عامر خان کو اس بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ ایک صارف نے عامر خان کے خاتون وزیراعظم بننے والی بات پر مزاحیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
جب کہ ایک اور صارف نےبرطانوی وزیراعظم تھریسامے کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہنستی ہوئی نظرآرہی ہیں۔