نئی دہلی اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم نےتہاڑ جیل میں خودکشی کرلی

رام سنگھ کی موت کی تحقیقات مجسٹریٹ کے ذریعے کرائی جارہی ہے،جیل حکام

ام سنگھ کو آج صبح پانچ بجے کے قریب تہاڑ کے جیل نمبر تین میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی بس زیادتی کیس میں ملوث مرکزی ملزم ''رام سنگھ'' نے جیل میں خودکشی کرلی ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق رام سنگھ کو پیر کی صبح نئی دہلی کی تہاڑ جیل کے بیرک نمبر 3 میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مجسٹریٹ کے ذریعے کرائی جارہی ہے۔


واضح رہے کہ رام سنگھ سمیت 5 ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال 16 دسمبر کو نئی دہلی میں 23 سالہ طالبہ کو 6 افراد نے دوران سفر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی بس سے سڑک پر پھینک دیا تھا، زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ چند دن بعد سنگاپور کے ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئی تھی۔

Load Next Story