سانحہ بادامی باغ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مشنری اسکولز بند

سندھ میں کیتھولک بورڈ کے چیئرمین کے مطابق کراچی اورحیدرآباد کے مشنری اسکولوں میں تعلیمی اوردیگرسرگرمیاں معطل ہیں

سندھ میں کیتھولک بورڈ کے چیئرمین کے مطابق کراچی اورحیدرآباد کے مشنری اسکولوں میں تعلیمی اوردیگرسرگرمیاں معطل ہیں فوٹو: فائل

KARACHI:
سانحہ بادامی باغ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مشنری اسکولزبند ہیں۔


سانحہ بادامی باغ کے متاثرین سے اظہاریکجہتی اور درجنوں گھرجلائے جانے کے خلاف مسیحی برادری کااحتجاج جاری ہے، آج لاہورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں مشنری اسکولزبند ہیں، پادری ڈین آف لاہورشاہد معراج کا کہنا ہے کہ لاہورڈائسن بورڈ آف ایجوکیشن اورروم بورڈ آف ایجوکیشن کے زیراہتمام چلنے والے مشنری اسکولوں کوسانحہ بادامی باغ کے سوگ میں بند کیا گیا ہے جبکہ پریسبٹیرین اوررائیونڈ ڈائسن سمیت دیگرتعلیمی اداروں میں بھی آج تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔

سندھ میں کیتھولک بورڈ کے چیئرمین کے مطابق کراچی اورحیدرآباد کے مشنری اسکولوں میں تعلیمی اوردیگرسرگرمیاں معطل ہیں ، تاہم بلوچستان کے مشنری اسکولزبھی بند رہیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں چھٹیوں کی وجہ سے پہلے ہی اسکولزبند ہیں۔
Load Next Story