سندھ میں نگراں سیٹ اپ کیلئے وزیراعلی آج اپوزیشن لیڈرکوخط لکھیں گے

قائم علی شاہ نے خط کا مسودہ تیارکرلیا ہے جس میں نگراں وزیراعلی کے لیے اپوزیشن لیڈرسے دونام طلب کیے جائیں گے

قائم علی شاہ نے خط کا مسودہ تیارکرلیا ہے جس میں نگراں وزیراعلی کے لیے اپوزیشن لیڈرسے دونام طلب کیے جائیں گے. فوٹو: فائل

سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے لئے حکومت اورقائد حزب اختلاف نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں، وزیراعلی سندھ اس سلسلے میں آج اپوزیشن لیڈرکو خط لکھیں گے ۔


صوبائی نگراں حکومت کے قیام کے لیے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور اپوزیشن لیڈرسید سرداراحمد نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈروں سے صلاح مشورے شروع کردیے ہیں، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے خط کا مسودہ تیارکرلیا ہے جس میں نگراں وزیراعلی کے لیے اپوزیشن لیڈرسے دونام طلب کیے جائیں گے، اس حوالے سےسیدسرداراحمد نے سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ فنکشنل کے پارلیمانی لیڈرجام مددعلی سے ٹیلی فون پر صلاح مشورہ بھی کیا ہے ۔

واضح رہے کہ سندھ میں متوقع نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ سید دیدارحسین شاہ ،قاضی فضل اللہ اورحسین ہارون سمیت دیگرنام سامنے آئےہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story