کراچی کیش لے جانے والی وین لوٹنے کی کوشش ناکام3 محافظ جاں بحق3 افراد زخمی
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
لاہور:
اورنگی ٹاؤن کے علاقے علی گڑھ میں بینک سے کیش لے جانے والی وین لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی تاہم اس دوران محافظوں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 محافظ جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بینک سے 80 لاکھ سے زائد کیش لے جانے والی وین پر اچانک 4 ڈاکوؤں نے حملہ کردیا اور کیش لوٹنے کی کوشش کی جسے وین میں موجود نجی کمپنی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائی گی اور اس بات کا بھی پتا چلایا جائے گا کہ پولیس کی موجودگی میں یہ واقعہ کس طرح پیش آیا اور پولیس نے ڈاکوؤں کو گرفتار کیوں نہیں کیا۔