پاکستان پوسٹ کا خسارہ 10 ارب سے بڑھ گیا
وزارت خزانہ کے حکام طلب، ادارے کو بجٹ کی کمی کاسامناہے، کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
LONDON:
پاکستان پوسٹ کا خسارہ 10 ارب سے تجاوز کرچکا ہے جب کہ پاکستان پوسٹ کو بجٹ کی کمی کا سامناہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کو وزارت پوسٹل کی جانب سے بتایاگیا کہ پاکستان پوسٹ کاخسارہ10ارب سے تجاوز کرچکا ہے جب کہ پاکستان پوسٹ کو بجٹ کی کمی کا سامناہے جس پرقائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام کوطلب کرلیاہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کا اجلاس چیئرمین سیدافتخارالحسن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن کمیٹی ایم این اے انجینئر حامد الحق،آسیہ ناصر،عائشہ سید، شاہدہ رحمانی، رانا محمد اسحاق خان ،خادم حسین ودیگرکے علا وہ وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولاناامیر زمان اورسیکریٹری پوسٹل سروسز ثاقب عزیز نے شرکت کی۔
کمیٹی کووزارت پوسٹل سروسز کی جانب سے بتایا گیاکہ مالی سال 2016-17میں 20 ارب روپے بجٹ کی ضرورت تھی جبکہ 16ارب روپے دیا گیا۔اسی طرح رواں مالی سال23ارب روپے بجٹ مانگا تھا اور 17 ارب روپے دیاگیا ہمارے بجٹ کا زیادہ تر حصہ پنشن اور تنخواہوں کی مدمیں چلا جاتاہے۔
وفاقی وزیر پوسٹل سروسز نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان پوسٹ کے ڈاکخانے اس حالت میں ہیں کہ کچھ گر چکے ہیں اور کچھ گرنے والے ہیں محکمے کے رولز انڈ یا کے دور کے ہیں اورہما رے پا س پیسے نہیں اور عملے کی کمی کا سامنا بھی ہے، 8روپے کا پوسٹ کا ٹکٹ ہے جبکہ پرائیویٹ کمپنیاں 250روپے کا لفافہ بھیجتی ہیں۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزارت خزانہ کو بھی کمیٹی میں طلب کر لیا ہے۔