دلیپ کمار کی طبیعت دوبارہ خراب ہوگئی
دلیپ کمار کے گھر والوں نے ان کے پرستاروں سے دعا کی درخواست کی ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ایک بارپھر خراب ہوگئی اور ان کے گھر والوں نے پرستاروں سے دعا کی درخواست کی ہے۔
نامور بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے قریبی فیملی فرینڈ فیصل فاروقی نے ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز دلیپ کمار کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی، چیک اپ کرانے پر معلوم ہوا کہ انہیں ہلکا نمونیا ہوا ہے تاہم بروقت طبی امداد کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی۔ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دلیپ کمار طبیعت بگڑنے پراسپتال منتقل
فیصل فاروقی نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ صاب(دلیپ کمار)اب بہتر محسوس کررہے ہیں جب کہ انہوں نے تمام لوگوں سے دلیپ کمار کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دلیپ کمار کی وفات کی جھوٹی خبریں، سائرہ بانو تنگ آگئیں
دلیپ کمار گزشتہ کئی عرصے سے بیمار ہیں، رواں سال اگست میں انہیں گردوں میں تکلیف اور پانی کی کمی کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے ٹوئٹر پر دلیپ کمار کی طبیعت بگڑنے کی اطلاع دیتے ہوئے تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کی تھی جب کہ ان کے چاہنے والے یہ خبر سن کر پریشان ہوگئے تھے تاہم کچھ عرصے بعد دلیپ کمار کی طبیعت سنبھلنے کے باعث تمام لوگوں نے شکر کا سانس لیا، بعد ازاں انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مسجد نبوی میں لی گئی دلیپ کمار کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل
واضح رہے کہ 94 سالہ اداکار دلیپ کمار کی صحت رواں برس تیزی سے گری ہے جس کی وجہ سے انہیں کئی بار اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں بھی انہیں دائیں پاؤں میں سوجن کے باعث اسپتال لے جانا پڑا تھا۔