الیکشن کمیشن کا صدرکی منظوری کے بغیرہی ترمیم شدہ کاغذات نامزدگی چھاپنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے ارکان کی رائے کے بعد کاغذات نامزدگی کی چھپائی کے لئے صدر کی منظوری کا انتظار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی منظوری کے بغیر ہی ترمیم شدہ کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں دیگر ارکان کی رائے کے تحت کاغذات نامزدگی کی چھپائی کے لئے صدر مملکت کی منظوری کا انتظار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ترامیم شدہ کاغذات نامزدگی کی چھپائی منگل سے شروع کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزارت قانون نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں کی جانے والی ترامیم پر اعتراضات کرتے ہوئے اسے حتمی منظوری کے لئے ایوان صدر بھجوایا ہے۔