عراقی شہرکرکوک میں خودکش کار بم دھماکا 3 افراد ہلاک 100 زخمی

حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جو دھماکے کے وقت قریبی واقع اسکول میں پڑھائی میں مشغول تھے

خود کش بمبارنے پولیس اسٹیشن سے بارود سے بھری کارٹکرادی ، فوٹو: رائٹرز

خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے، دھماکے سے قریبی واقع عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔


عراقی شہر کرکوک میں خود کش بم بار نے بارود سے بھری کار پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں خاتون سمیت 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جو قریب واقع ایک اسکول میں پڑھائی میں مشغول تھے،دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی،ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشنا ک ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story