افغان صوبہ وردک میں حملہ آورکی فائرنگ 2 امریکی اور 5 افغان اہلکار ہلاک

حملہ آور افغان فوجی کا یونیفارم پہنے امریکی بیس پر پہنچا اور وہاں موجود امریکی اور افغان فورسز پر فائرنگ شروع کر دی

حملہ آور کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی اور2 افغان آرمی کے افسران سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، فوٹو: رائٹرز/ فائل

ISLAMABAD:
افغانستان کے صوبہ وردک میں حملہ آور کی فائرنگ سے 2 امریکی فوجی اور 5 افغان اہلکار ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ آور افغان فوجی کا یونیفارم پہنے امریکی بیس پر پہنچا اور وہاں موجود امریکی اور افغان فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نیتجے میں 2 امریکی فوجی ، 2 افغان آرمی کے افسران اور 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔


حملہ اس وقت کیا گیا جب صدر حامد کرزئی کی جانب سے امریکی اسپیشل فورسز کو صوبہ وردک سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے، صدر کرزئی نے امریکی اسپیشل فورسز کو صوبے میں حالات خراب کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے صوبے سے 2 ہفتے کے اندر نکل جانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیردفاع چک ہیگل افغانستان میں اپنے 3 روزہ دورے کے اختتام پر آج ہی واپس امریکا روانہ ہوئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story