آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کا دورہ
آرمی چیف کو دہشت گردوں کی در اندازی روکنے کے اقدامات اور باڑ کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر
PESHAWAR:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا جہاں انہیں دہشت گردوں کی در اندازی روکنے کے اقدامات اور باڑ کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا جہاں انہیں دہشت گردوں کی در اندازی روکنے کے اقدامات اور باڑ کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو بارڈر پر دہشت گردوں کی سرحد پار سے در اندازی کے راستوں کی موثر چیکنگ، نئے قلعوں و پوسٹوں کی تعمیر اور مقامی افراد کی آسانی کیلئے نئے ٹریکس کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور سرحد کی موثر نگرانی کے ذریعے دہشت گردوں حملے روکنے کے اقدامات کو سراہا ۔
دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا اور خیبرپختونخوا کے علمائے کرام سے پشاور میں ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علماء کی حمایت کوسراہا۔