ترک فوج کی عراق میں فضائی کارروائی 80 کرد باغی ہلاک
فضائی حملوں میں ’’پی کے کے‘‘ کے زیر استعمال اسلحہ کا ڈپو اور متعدد فوجی گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں، ترک فوج
ترک فوج کے شمالی عراق میں فضائی حملوں میں علیحدگی پسند جماعت کردستان ورکرز پارٹی کے 80 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج نے شمالی عراق کے علاقے اسوس میں فضائی کارروائی کی ہے۔ جس کے نتیجے میں کرد علیحدگی پسند گروپ 'پی کے کے' سے وابستہ 80 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترک فوج کی جانب سے فضائی کارروائی کی تصدیق کردی گئی ہے، فوجی حکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق میں کی گئی کارروائی میں ترکی کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور اس میں ''پی کے کے'' کے زیر استعمال اسلحہ کا ڈپو اور کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔
یادرہے کہ 1984 کے بعد سے علحیدگی پسند جماعت اور حکومت کے درمیان شروع ہونے والے تنازع میں اب تک 40,000 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جن میں اکثریت کردوں کی ہے،ترکی کی حکومت اور 'پی کے کے' کے درمیان جنگ بندی سے متعلق معاہدہ جولائی 2015 میں ختم ہو گیا تھا، جس کے بعد خاص طور پر ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں تشدد کے بدترین واقعات دیکھے گئے جبکہ علیحدگی پسند جماعت پی کے کے کو ترکی، امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے دہشتگردتنظیم بھی قراردیاجاچکا ہے۔