پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک

ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر عبدالرشید حقانی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، غیر ملکی خبر ایجنسی

ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر عبدالرشید حقانی کے گھر کو نشانا بنایا گیا۔ فوٹو : فائل

کرم ایجنسی میں افغان سرحد سے متصل علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے کرم ایجنسی میں افغان سرحد سے متصل پہاڑی علاقے میں ایک رہائشی کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس حکام اور مقامی حکام کے ذرائع نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر عبدالرشید حقانی کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملے میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کے مارے جانے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ چوتھا ڈرون حملہ ہے۔
Load Next Story