کورنگی محمڈن فٹبال اسٹیڈیم ڈاکٹر شاہ سے موسوم

گراؤنڈ کا ازسرنو افتتاح فاروق ستار نے کیا، والد کے مشن کوجاری رکھوں گا، جنید

گراؤنڈ کا ازسرنو افتتاح فاروق ستار نے کیا، والد کے مشن کوجاری رکھوں گا، جنید فوٹو: فائل

MUMBAI:
کورنگی محمڈن فٹبال اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ڈاکٹر محمد علی شاہ اسٹیڈیم رکھ دیا گیا۔

گراؤنڈکا ازسرنو افتتاح متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کیا،اس موقع پر خطاب میں ڈاکٹر شاہ کے بیٹے جنید علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کھیلوں کیلیے میرے مرحوم والدکی خدمات کو فراموش کرنا ممکن نہیں،میں ان کے مشن کو آئندہ بھی جاری رکھوں گا۔


کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب نائب صدر نے کہا کہ ڈاکٹر شاہ نے نہ صرف کرکٹ بلکہ فٹبال' جوڈو' ہاکی'ریسلنگ'بیڈمنٹن'ٹیبل ٹینس اور ٹینس سمیت بے شمار کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، انھوں نے سندھ کے چھوٹے چھوٹے گاؤں'دیہاتوں میں بھی مختلف کھیلوں کو روشناس کرایا۔



نہ صرف کراچی بلکہ دادو'حیدر آباد 'جاتی'لاڑکانہ' نوابشاہ اور سکھر جیسے علاقوں میں بھی فٹبال و کرکٹ کے گراؤنڈز اور کمپلیکس تعمیر کیے،انھوں نے ہر قسم کے تعصب سے بالا ترہوکر سب کے لیے کھیلوں کے یکساں مواقع پیداکیے۔ڈاکٹر جنید علی شاہ نے مزید کہا کہ میں اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اسپورٹس کے حوالے سے جو کچھ ہو سکا کروں گا، اس موقع پر ایم پی اے خالد احمد و دیگر بھی موجود تھے۔
Load Next Story