افغان فورسز نے داعش کو شکست دے دی ہے اشرف غنی کا دعویٰ

دہشت گردوں کو پہاڑوں میں بھوک سے مرنے پر مجبور کردیا گیا ہے، افغان صدر

دہشت گردوں کو پہاڑوں میں بھوک سے مرنے پر مجبور کردیا گیا ہے، افغان صدر۔ فوٹو : فائل

BERLIN:
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فورسز نے ملک میں داعش کو شکست دے کر شدت پسندوں کو پہاڑوں تک محدود کردیا ہے۔

آذربائیجان میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغٖان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی صرف افغانستان یا علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ اب یہ ناسور پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے سب کو مل کر ساتھ چلنا ہوگا اور آپس میں روابط کے ساتھ ساتھ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے افغانستان تمام ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کے لئے ہمہ وقت تیارہے۔


افغان صدر کا کہنا تھا کہ ہماری خصوصی افواج اور کمانڈوز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں اب تک 50 سے 70 ملین ڈالر کے اخراجات کرچکے ہیں جس میں ہم نے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور شدت پسندتنظیم داعش کو شکست سے دوچار کرکے اس کے کارندوں کو پہاڑوں میں بھوک سے مرنے پر مجبور کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اخراجات سے گھبرانے والے نہیں تخریب کاری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کررکھا ہے آئندہ بھی انسداد دہشتگردی کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔

اشرف غنی نے کہا کہ ہماری فورسز امریکا اور نیٹو کی معاونت سے ہر آپریشن کو آزادانہ طور پر سرانجام دیتے ہیں، ہم اپنی سیکیورٹی فورسز میں 2 گنا جب کہ دہشت گردوں کو شکست دینے اور عاوم کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ائیرفورس کو 3 گنا زیادہ بنارہے ہیں۔
Load Next Story