مساجد پرحملہ کرنیوالے عذا ب سے نہیں بچ سکتے جماعت اہلسنّت
دہشت گردوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، مساجد و مزارات کی حفاظت کرینگے.
جماعت اہلسنّت کراچی کے تحت پشاور جامع مسجد چشتیہ میں بم دھماکے ،مزارات پر حملوں اور بلوچستان میں علما اہلسنّت کی ٹار گٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
جماعت اہلسنّت کراچی کے نا ظم صوفی محمد حسین لاکھانی ،مولانا ناصرخان ترابی اور عرفان حسین نے کہا کہ مساجد و مزارات پر مسلسل دہشت گردی قابل مذمت ہے ملک میں امن پسند ، محب وطن اہلسنّت پر حملے باعث تشویش ہیں،نمازیوں کو نشانہ بناکر دہشت گردکس قسم کے عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔
مساجد و مزارات پرحملہ کرنے والے عذا ب الٰہی سے نہیں بچ سکتے، منصوبہ بندی کے تحت ملک بھر میں علماء مشائخ اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، انھو ں نے کہا کہ کروڑوں اہلسنّت دہشت گردوں کے سامنے سرنہیںجھکائیں گے، مساجد و مزارات کی حفاطت کرینگے،قائدین جماعت اہلسنّت نے لاہور بادامی باغ میں مسیحیو ں کی بستی جلانے کی مذمت کی اور اسے اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دیا۔