موزے کی بدبو پر بھارتی شہری گرفتار
مسافروں کی شکایت پر پولیس نے پرکاش کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔
بھارت میں بدبودار موزے پہننے والے شخص کو حوالات کی ہوا کھانی پڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ دھرم شالہ سے دارالحکومت دہلی جانے والے 27 سالہ پرکاش کمار نامی شخص کے ساتھ پیش آیا جسے مسافروں کی شکایت پر حوالات میں بند کردیا گیا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ دوران سفر پرکاش نے اپنے جوتے اور موزے اتاریں تو پوری بس میں بدبو پھیل گئی اور یہ بدبو اس قدر شدید تھی کہ مسافروں کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ، جس پر بعض مسافروں نے پرکاش کو بدبودار موزے بیگ میں رکھنے یا باہر پھینکنے کا مشورہ دیا تو اسے غصہ آگیا اور تلخ کلامی سے بات بڑھ کر جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: 82 سالہ بھارتی شہری جو میٹرک کے امتحان میں 47 مرتبہ فیل ہوا
مسافروں کی تکرار پر ڈرائیور نے معاملے کو رفع دفع کرانے کی کوشش کی تاہم معاملا سلجھنے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوگیا جس پر ڈرائیور نے تھانے میں بس کھڑی کر کے پولیس کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، مسافروں کی شکایت پر پرکاش کو گرفتار کرلیا گیا۔
بعدازاں کچھ دیر لاک اپ میں رکھنے کے بعد پولیس نے پرکاش کو تنبیہ کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کردیا۔