محلوں میں سیکیورٹی کیمرے نصب کیے جائیں الطاف حسین

لانڈھی بم دھماکے میں متحدہ کے کارکن اور ان کے صاحبزادے کی ہلاکت پر مذمت

لانڈھی بم دھماکے میں متحدہ کے کارکن اور ان کے صاحبزادے کی ہلاکت پر مذمت. فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کراچی بالخصوص لانڈھی کے نہتے اورمعصوم عوام کے خلاف کھلی دہشت گردی قراردیا ہے۔

الطاف حسین نے بم دھماکے میں ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 86کے کارکن شمشیر خان ولد شمشاد خان ، ان کے 14سالہ صاحبزادے عالیان کی شہادت، کارکنوں سمیت متعدد ہمدردوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اوررنج و غم کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ لانڈھی میں دہشت گردی کا واقعہ ایم کیوایم کے کارکنان کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل ہے۔ الطاف حسین نے کراچی کے عوام سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں سے اپنی نہتی اور پرامن آبادی کے تحفظ کیلیے اپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب پر غورکریں۔




الطاف حسین نے سانحہ عباس ٹاؤن کراچی اور سانحہ بادامی باغ لاہور کے خلاف کراچی سمیت صوبہ سندھ ، صوبہ پنجاب اور ملک کے دیگر شہروںمیں کامیاب مظاہروں پر ایم کیوایم کے تمام ذمے داروں، کارکنوں اور ہمدردوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔

کراچی سے جاری ہونے والے ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں دہشت گرداور جرائم پیشہ عناصر کھلے عام اور تسلسل کے ساتھ بم دھماکے، فائرنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم اور سماج دشمن سرگرمیاں کررہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story