وزیراعلیٰ کی کراچی اورحیدرآباد میں میٹرو منصوبے سے متعلق نرالی منطق

تھر میں ایئرپورٹ سمیت بائی پاسز وغیرہ سندھ حکومت نے تعمیر کئے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ

تھر میں ایئرپورٹ سمیت بائی پاسزوغیرہ سندھ حکومت نے تعمیر کئے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ ،فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم تھر کی ترقی نہیں کرتے تو چار میٹرو منصوبے کراچی و حیدرآباد میں تعمیر کرسکتے تھے۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں ہم نے اچھی پیش رفت کی ہے اب سرکاری اسپتال میں اندرون ملک کے علاوہ غیر ملکی مریض بھی علاج کرانے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سڑکوں کا جال بہت ہی بہتر ہوا ہے جب کہ تھر میں ایئرپورٹ سمیت چھوٹی بڑی سڑکیں، بائی پاسز، دریا پر پلیں سندھ حکومت نے تعمیر کیے ہیں اگر ہم تھر کی ترقی نہیں کرتے تو چار میٹرو منصوبے کراچی و حیدرآباد میں تعمیر کرسکتے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں ہم نے کچھ علاقوں کو نظر میں رکھا ہے، نواب شاہ جامع اسکول کا معیار بہت اچھا ہوا ہے، یہ اسکول اچھی تعلیم دے رہا ہے اور اب ہم دیگراسکولوں کو بھی بہتر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر ہمارے تحفظات ابتدا سے ہی تھے، اگر ہماری تجاویز شامل کی جاتیں تو آج مردم شماری پر انگلیاں نہیں اٹھتیں جب کہ یہ اچھی بات ہے کہ 5 فیصد مردم شماری بلاکس کی تصدیق ہونے جا رہی ہیں اور امید ہے عوام کے تحفظات دور ہوسکیں گے۔
Load Next Story