پشاورزرعی انسٹی ٹیوٹ پر دہشت گردی کے حملے کا مقدمہ درج
دہشت گردوں کی لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے نمونے لے لیے گئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی نے زرعی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر دہشت گردی کے حملے کا مقدمہ درج کرلیا جب کہ تعلیمی ادارے کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورکے ایگریکلچر ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ پرگزشتہ روز کیے جانے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں قتل، دہشت گردی اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کی دفعات شامل ہیں۔ زرعی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے چار طالبعلموں کی لاشیں آبائی گاؤں روانہ کردی گئیں۔ شہید طالبعلموں کا تعلق بونیر، مانسہرہ، ایف آرڈی آئی خان، ڈومیل بنوں، دیر لوئر، شانگلہ، کوہستان اوراورکزئی سے ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاور میں زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں 9 افراد شہید، 32 زخمی
دوسری جانب اسپتال میں داخل 11 زخمیوں کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے اور دہشت گردوں کی لاشیں ابھی تک مردہ خانے میں ہیں، جن کی شناخت کے لئے ڈی این اے کے نمونے لے لیے گئے ہیں جب کہ دہشت گردوں کے زیراستعمال رکشہ کا انجن چیسز نمبر بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر مسلح افراد کے حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں تینوں خود کش حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔