ق لیگ کے 3ارکان اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل اعلان ہفتے کو ہوگا
انتخابا ت پی پی ٹکٹ پر ہی لڑینگے،شفقت شیرازی، ایازشیرازی اورمحمدعلی ملکانی کی پریس کانفرنس
ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے شیرازی اور ملکانی برادریوں کے ممتاز سیاسی رہنمائوں نے بالآخر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے ۔
یہ رہنما ق لیگ سے وابستہ رہے ہیں ۔ پیر کوشفقت شاہ شیرازی ، رکن قومی اسمبلی ایاز شیرازی، ارکان سندھ اسمبلی شاہ حیسن شیرازی اور محمد علی ملکانی نے پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن ، پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سید اویس مظفر ، گل محمد جکھرانی ، سید ناصر شاہ ، جمیل احمد سومرو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ شیرازی اور ملکانی ٹھٹھہ میں شیرازی گروپ کے نام سے مشہور ہیں جس میں ایک رکن قومی اسمبلی اوردوصوبائی اسمبلی کے ارکان شامل ہیں۔
اس گروپ کے رہنماؤں کی صدرآصف زرداری سے پہلے کئی ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔ شمولیت کا باقاعدہ اعلان ہفتے کو ٹھٹھہ میں ایک جلسہ میں کیا جائے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاکہ شیرازی برادران اور ملکانی گروپ سے بات چیت چل رہی تھی وہ اب پیپلز پارٹی میں آچکے ہیں لیکن ان کا باضابطہ اعلان ہفتے کوٹھٹھہ میں جلسے میں کریں گے جہاں پیپلز پارٹی کی قیادت بھی موجود ہوگی ۔شیرازی اور ملکانی گروپ کوشمولیت پر ہم خوش آمدید کہتے ہیں ۔
انھوں نے کہاکہ 16 مارچ کے بعد سندھ ، پنجاب سمیت پورے ملک سے لو گ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے اور سندھ میں آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو امیدواران بھی نہیں ملیں گے۔ آئندہ حکومت بھی پیپلز پارٹی بنائے گی ۔ محمدعلی ملکانی نے کہاکہ ہم نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ انتخابا ت پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ہی لڑیں گے ۔ شفقت شاہ شیرازی نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کا حصہ رہے ہیں اور دوبارہ اپنے گھر میں واپس آگئے ہیں 1997 ء کے انتخابات میں بعض وجوہات کی بنا پر پیپلزپارٹی سے علیحدگی اختیارکی تھی اب ہمارے حلقے کے عوام کے مسائل تیزی سے حل کیے گئے ہیں اس لیے ہم دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔