وقار یونس نے اپنا فن بنگلادیشی پیسرز میں منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا
اگر مجھے بنگلادیشی بورڈ نے کوئی پیشکش کی تو میں تیار ہوں گا، سابق کوچ
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی اپنا فن بنگلادیشی پیسرز میں منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
گزشتہ برس عاقب جاوید نے بنگلادیش کے فاسٹ بولنگ کیمپ میں شرکت کی تھی، اس حوالے سے سوال پر وقار یونس نے کہاکہ اگر مجھے بنگلادیشی بورڈ نے کوئی ایسی پیشکش کی تو میں تیار ہوں گا، انھوں نے کہا کہ اگر میری ٹیم کچھ زیادہ میچز جیتتی تو مجھے اور بھی لطف آتا مگر میرا یہ پہلا تجربہ ہے جب کہ اس لیگ کا معیار کافی بہتر ہو چکا۔
واضح رہے کہ وقار یونس اس وقت بی پی ایل میں سلہٹ کے مینٹور کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔