گیس پائپ لائن منصوبہ انرجی بحران کیلئے مفیدثابت ہوگاشاہ محمود

امریکی دبائو اپنی جگہ ،منصوبہ بہت اچھا ہے، ن لیگ آگے بڑھائے گی، عبدالقادربلوچ

منصوبہ1994ء میں بے نظیر بھٹو نے شروع کیا تھا، شازیہ مری’’کل تک‘‘میں گفتگو فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں انرجی بحران زندگی موت کی اہمیت اختیار کرچکا ہے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کے انرجی کے بحران میں بہت معاون ثابت ہوگا اور پائپ لائن کی حفاظت کا کام پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔


ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک ''میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ کہ پاکستان کو اس پائپ لائن کی تکمیل کے لیے 1.3 ارب ڈالر درکار ہیں اس وقت ایک بڑا سوال یہ بھی ہے کہ یہ رقم کہاں سے آئی گی ؟کیونکہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ایران پاک گیس پائپ لائن کی حفاظت کو ئی بڑا مسئلہ نہیں ہے پاک فوج کو یہ ذمے داری سونپی جاسکتی ہے۔ امریکی پابندیوں کا پریشر اپنی جگہ پر لیکن یہ منصوبہ بہت اچھا ہے.

اس سے پاکستان کے انرجی بحران میں نمایاں کمی آئیگی۔ اگر مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی تو ہم اس منصوبے کو آگے بڑھائیںگے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پاک یران گیس پائپ لائن منصوبہ بینظیر بھٹو نے 1994 میں شروع کیا تھااور اب اس پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔ پیپلزپارٹی ہی اگلی مرتبہ حکومت بنائے گی الیکشن آنے دیں عوام اپنے کارڈزخود دکھائیںگے۔ بادامی باغ میں عیسائی برادری کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بہت تکلیف دہ ہے۔
Load Next Story