بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف کے نخرے آسمان کو چھونے لگے

ہر ایرے غیرے ہدایتکار کے ساتھ کام نہیں کرسکتی، کترینہ کیف

کترینہ کے رویے پر ہدایتکاروں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے. فوٹو: فائل


بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف کے نخرے آسمان کو چھونے لگے، فلمسازوں اور ہدایتکاروں کو بھی ان کی اوقات دیکھانے لگی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ادکارہ کترینہ کیف آج کل تین سے چار فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں دھوم تھری اور بینگ بینگ بھی شامل ہیں، کترینہ کیف نے امتیاز علی سمیت کئی اہم ہدایتکاروں کی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے، اس حوالے سے کترینہ کا کہنا ہے کہ اب وہ ہر ایرے غیرے ہدایتکار کے ساتھ تو کام کرنے سے رہی، بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکاروں کی طرف سے کرینہ کے لئے شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story