اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا
موجودہ حکومت نے توہین عدالت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، وزیر اعظم نے اپنے دامادوں کے سوا کسی کو ترقی نہیں دی، درخواست گزار
ہائیکورٹ نے پی ڈبلیو ڈی کے افسر کو ترقی نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس انور کاسی پرمشتمل بنچ نے درخواست گزار سید ذہیر خالق کی درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فیڈرل پبلک کمیشن نے 2011 میں ترقی کی سفارش کی مگر وزیر اعظم نے احکامات جاری نہیں کیے، موجودہ حکومت نے توہین عدالت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے دامادوں کے سوا کسی کو ترقی نہیں دی۔
عدالت نے وزیر اعظم ، پرنسپل اور اسٹیبلشمنٹ سیکریٹریوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔