بلاول بھٹو زرداری کا نواز شریف کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ
میاں صاحب کو مشورہ دیا ہے کہ عدالتوں کے معاملے پر نظرثانی کریں، چیرمین پی پی پی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی بقا اور جمہوریت کیلئے نواز شریف سیاست چھوڑ دیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف تین بارملک کے وزیراعظم رہے ہیں انہیں اب ریٹائر ہوجانا چاہیے، میاں صاحب کو مشورہ دیا ہے کہ عدالتوں کے معاملے پر نظرثانی کریں اور ملک و جمہوریت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کش ہوجائیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے سندھ میں صاف پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لینے پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کا مسئلہ صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے جنوبی علاقوں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی پانی کے بحران کا شکار ہے، جس بلوچستان میں سی پیک کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے وہاں تو پانی موجود ہی نہیں، خوشی ہے کہ وزیراعلی سندھ کو معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے رکھنے کا موقعہ ملا ہے۔