نواز شریف کو پارٹی صدر بننے کے مقدمے میں نوٹس جاری

سابق وزیراعظم کے عدلیہ مخالف بیانات پرتوہین عدالت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن ایکٹ کیخلاف درخواست پروزارت قانون ودیگر سے جواب طلب۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کیخلاف دائر درخواست پر نوازشریف، چیف الیکش کمشنر اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو جواب دینے کیلیے تیسری بار نوٹس جاری کردیے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کے معاملے میں دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاںگل حسن اورنگ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ مخدوم نیاز انقلابی نے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کو انٹرا کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔


درخواست گزارکی جانب سے کہا گیا کہ نوازشریف نے نااہل قرار دیے جانے کے بعد اعلیٰ عدلیہ کی مسلسل تضحیک کی، سابق وزیراعظم نے ریلی کے ساتھ لاہور جاتے ہوئے عدلیہ کو تنقیدکا نشانہ بنایا۔ جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کیخلاف دائر درخواست پر نوازشریف،چیف الیکش کمشنر اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو جواب دینے کیلیے تیسری بار نوٹس جاری کردیے ہیں۔

عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے تحریری جواب کرنے کیلیے نوٹس جاری کردیا جب کہ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت سے پہلے نوازشریف عدالت میں جواب جمع کرائیں۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجاخالد محمود نے جواب دینے کیلیے مہلت کی استدعاکی جوعدالت نے منظور کرلی۔
Load Next Story