نوازشریف اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن روانہ

نوازشریف لندن میں زیرعلاج اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے

گزشتہ روزاحتساب عدالت نے نوازشریف کی درخواست منظورکرکے ایک ہفتہ کی حاضری سے استشنی دے دیا تھا: فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف بیٹی مریم نوازکے ہمراہ 5 روزہ دورے کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے براستہ دوحا لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ نواز شریف لندن میں زیرعلاج اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزاحتساب عدالت نے نوازشریف کی درخواست منظور کرکے انہیں ایک ہفتہ کی حاضری سے استشنی دیا تھا جب کہ عدالت نے مریم نواز کو 15 نومبر سے 15 دسمبر تک کا استثنی دے رکھا ہے۔
Load Next Story