سی پیک منصوبہ پاکستان کوعلاقائی تجارتی مرکز میں بدل دے گا سربراہ پاک بحریہ
پاک چین بحری تجارت میں آئندہ چند برسوں میں مزید اضافہ ہوگا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی
RIYADH:
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک چین بحری تجارت میں آئندہ چند برسوں میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کوعلاقائی تجارتی مرکز میں بدل دے گا۔
کراچی میں پاکستان اور چین کے تعاون سے بننے والے بحری جہاز کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ جہاز سازی کا منصوبہ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے اور پاک چین بحری تجارت میں آئندہ چند برسوں میں مزید اضافہ ہوگا، پٹرولنگ جہاز سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے جب کہ جہاز کو آج مختلف ٹیسٹ کے لیے سمندر میں اتارا جارہا ہے، جہاز پاک میری ٹائم کے لیے چین کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں میری ٹائم نے بہت سی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں تاہم جدید تقاضوں کے مطابق میری ٹائم کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے جب کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کوعلاقائی تجارتی مرکز میں بدل دے گا۔