شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا شہری پریشان
6سے8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، حکومت نوٹس لے، شہری.
کے ای ایس سی نے شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ۔
بعض علاقوں میں 6 سے 8گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ،شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ فی الفور بند کی جائے،تفصیلات کے مطابق گرم موسم کے شروع ہوتے ہی کے ای ایس سی کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے منگل کو شہر کے مختلف علاقوں میں 6سے 8 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔
الکرم اسکوائر لیاقت آباد کے رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ الکرم اسکوائر میں ہر 2گھنٹے کے بعد 2گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ،نارتھ ناظم آباد کے مختلف سیکٹرز میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے اور اب نارتھ کراچی کے علاقوں میں دن میں 4 مرتبہ ڈیڑھ سے دو گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
گلزار ہجری کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں 6 سے8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ملیر، کھوکھراپار، سعودآباد و دیگر علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے اور اب ان علاقوں میں دن کے اوقات میں دو دو گھنٹوں کی تین مرتبہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
لانڈھی کے علاقے زمان آباد کے رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، منگھوپیر کے مختلف گوٹھوں کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ گوٹھوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے اور رات کے اوقات میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے منگھوپیر کا پورا علاقہ آسیب زدہ دکھائی دیتا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے خصوصاً رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے بصورت دیگر شہری سخت احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔