آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹرز موٹاپے کی جانب بھی مائل

تادیرسونے، بس تک آنے میں تاخیر، غلط یونیفارم پہننے کی غلطیاں ٹیم میں عام

تادیر سونے، بس تک آنے میں تاخیر، غلط یونیفارم پہننے کی غلطیاں ٹیم میں عام۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

KARACHI:
آسٹریلیا کے بعض کھلاڑیوں کی جانب سے گذشتہ کچھ عرصے میں ڈسپلن کی 6 خلاف ورزیاں اکثر دیکھی گئیں، جس نے آخر کر ٹیم مینجمنٹ کو چار پلیئرز کو معطل کرنے پر مجبور کیا۔

ان میں میٹنگز اور ٹریننگ سیشن میں تاخیر سے پہنچنا، میڈیکل چیک اپ اور فزیو تھراپی کیلیے حاضر نہ ہونا، دیر تک سونا اور ٹیم بس تک آنے میں تاخیر کرنا، غلط یونیفارم پہننا، بورڈ کا ہیلتھ اور خوش اخلاقی کے فارم بھرنے میں سستی برتنا، موٹاپے کی جانب مائل ہونا شامل ہیں۔ دریں اثناآسٹریلوی کرکٹ میں تنازع سے ایشز سیریز کیلیے تیاریاں شدید متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔




کینگروز کو پہلے ہی اپنے دو سینئر ترین کھلاڑیوں رکی پونٹنگ اور مائیک ہسی کی جدائی سہنا پڑی مگر اب ٹیم میں نئے تنازع کے بعد شین واٹسن کی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے رخصتی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کی وجہ سے رواں سال میں دو مرتبہ شیڈول ایشز سیریز کیلیے آسٹریلیا کو مکمل طور پر ناتجربہ کار بیٹسمینوں پر ہی انحصار کرنا پڑسکتا ہے۔ٹیم کو جولائی میں پانچ میچز کیلیے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے،انگلش ٹیم نومبر میں جوابی سیریز کے لیے آسٹریلیا کا سفر کرے گی۔
Load Next Story