ریلوے نجکاری محنت کشوں کا ملک بھر میں بھوک ہڑتال کا فیصلہ
کراچی ڈویژن کا سٹی اسٹیشن کے سامنے بھوک ہڑتال،مزدور رہنماؤں کی شرکت.
پاکستان ریلو ے میں نجکاری و ٹھیکیداری کے خلاف ریلو ے محنت کش یونین کی طرف سے ملک بھر میں احتجاجی طور پر علامتی بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی ڈویژن کی طرف سے سٹی اسٹیشن ڈویژنل سپرٹنڈنٹ آفس کے سامنے ریلوے محنت کش یونین کے ڈویژنل صدر منظور احمد ملاح، عبد المجید سولنگی، نیاز خاصخیلی، مظہر بخاری، اقبال کھوسہ سمیت سیکڑوں ریلوے محنت کشوں نے علامتی بھوک ہڑتال میں شرکت کی جبکہ دیگر مزدور رہنماؤں نے اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دورے کیے۔
ان رہنماؤں میں ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے حافظ انور، ریلوے ورکرز یونین کے منظور احمد رضی، جنید اعوان، گارڈ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مشتاق احمد برڑو، کے ای ایس سی کے لطیف مغل، پی آئی اے کے شیخ عبد المجید، پورٹس کے نور محمد اور دیگر شامل ہیں، مزدوروں نے اپنے مطالبات اور ریلوے کے نجکاری و ٹھیکداری کے خلاف نعرے لگائے۔
انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریلوے کو150ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکیج دیا جائے، پے کمیٹی کی سفارشات کا جلد از جلد اعلان کیا جائے، ٹریولنگ الاؤنس اور جی پی ایف اور گریجویٹی کے واجبات فوری ادا کیے جائیں، محکمہ ریلوے میں بھرتیاں کھول کر ریلوے ملازمین کے بچوں کو 75 فیصد کوٹہ دیا جائے اور مشرف دور کے برطرف ملازمین کو فی الفور بحال کیا جائے۔