اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر وی سی کا چارج دیے بغیر بیرون ملک چلے گئے

4 رکنی کمیٹی روزمرہ معاملات دیکھے گی، رجسٹرار، نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا

فوٹو: فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرظفراقبال کسی سینئر پروفیسر یا افسرکوقائم مقام وائس چانسلرکاچارج دیے بغیربیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

وہ ایک ہفتے کے تعلیمی دورے پرلندن گئے ہیں جس کے سبب وفاقی اردویونیورسٹی میں کوئی انتظامی سربراہ موجودنہیں ہے،یونیورسٹی میں یہ صورتحال رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گی اورتین کیمپسز پر محیط جامعہ اردوایک ہفتے تک کسی انتظامی سربراہ کے بغیر کام کرتی رہے گی،واضح رہے کہ رائج قوانین اور روایت کے تحت کسی بھی سرکاری جامعہ کے وائس چانسلرکی بیرون ملک روانگی کی صورت میں یونیورسٹی کے سینئرپروفیسر،سینئرڈین یا پرو وائس چانسلرکومتعلقہ یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلرکاچارج دیاجاتاہے جوروزمرہ امورکے معاملات دیکھتاہے ۔




تاہم اردویونیورسٹی میں ایک ماہ قبل چارج سنبھالنے والے وائس چانسلر نے اس روایت کے برعکس کسی سینئر پروفیسر یا انتظامی افسرکواس عہدے کاچارج ہی نہیں دیا ''ایکسپریس'' نے اس سلسلے میں یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین سے رابطہ کیا توان کاکہناتھاکہ ایک چاررکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ان کے علاوہ تین مستقل رئیس کلیات شامل ہیں جوروزمرہ کے معاملات دیکھیں گے تاہم واضح رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا ہے۔
Load Next Story